امریکہ کے 6 سینیٹرز کا کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

امریکہ کے 6 سینیٹرز نے بھارت میں امریکی سفیر اور اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو خط لکھ کر کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے 6 سینیٹرز نے بھارت میں امریکی سفیر اور اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو خط لکھ کر کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق 6 امریکی سینیٹرز نے بھارت میں امریکی سفیر اور اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو خط لکھ کر کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں پابندیاں اٹھانے اور صحافیوں کی رسائی کے لیے بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔امریکی سینیٹرز نے خط میں بتایا ہے کہ بھارتی حکومت نے جموں کشمیر میں مواصلاتی رابطے بند کررکھے ہیں، بڑی تعداد میں جبری گرفتاریوں، رہنماؤں کی گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں، وادی میں کرفیو، اظہارِ  رائے، اجتماعات اور نقل وحرکت پر بندشیں ناقابل قبول ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی جموں کشمیرکی صورتحال پر الرٹ جاری کیے ہوئے ہیں اور وادی میں نسل کشی پر جینوسائیڈ واچ کے الرٹ پر گہری تشویش ہے، اس تمام تر صورتحال کے باعث پاکستان اور بھارت کے تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

News Code 1893768

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =