شام کو دہشت گردوں کے ذریعہ تباہ کرنے کا منصوبہ طے شدہ تھا

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ شام کووہابی دہشت گردوں کے ذریعہ تباہ کرنے کا منصوبہ طے شدہ تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ شام کووہابی دہشت گردوں کے ذریعہ تباہ کرنے کا منصوبہ طے شدہ تھا۔ السیسی نے کہا کہ مصری فوج طاقتور فوج ہے اور اسی لئے اسے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ السیسی نے داخلی اور بیرونی دہشت گردی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں جوکچھ ہوا وہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہوا اور شام کو وہابی دہشت گردوں کے ذریعہ شام کو تباہ کرنا طے شدہ منصوبہ تھا دہشت گردی کامقصد قومی قوت کو کمزور بنانا ہے جو کام روایتی جنگ سے نہیں ہوسکتا اسے دہشت گردی کے ذریعہ انجام دیا گیا۔ السیسی نے کہا کہ دہشت وہی کام ملکوں کے ساتھ کررہی ہے جو کینسر بدن کے ساتھ کرتا ہے۔

News Code 1893764

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =