ایمنسٹی انٹر نیشنل کا کشمیر سے کرفیو ہٹانے کا مطالبہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے کرفیو کو فوری طورپر ختم کردے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ  وہ کشمیری عوام کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے کرفیو کو فوری طورپر ختم کردے۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل کا کہنا ہے کہ کشمیرمیں بھارتی بلیک آؤٹ کو 40 روز سے زائد ہوگئے ہیں، وہاں سے کرفیو فوری طور پر اٹھایا جائے اور کشمیریوں کو بولنے کا مو قع دیا جائے ۔ انسانی حقو ق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن سے 80 لاکھ افراد متاثر ہیں جبکہ موبائل فونز، انٹرنیٹ کنکشن تاحال منقطع ہیں۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ڈاکٹرز، صحافی، سیاسی رہنما اور کارکنان زیرحراست ہیں۔ واضح رہے کہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کے لاک ڈاؤن کو 41 روز ہوگئے ہیں جس سے اشیائے خور و نوش کا قحط اور اسپتالوں میں ادویات ناپید ہوگئیں ہیں، جبکہ  کشمیر میں پانچ اگست سے مسلسل کرفیو اور دیگر پابندیاں برقرار ہیں۔

News Code 1893759

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =