بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کا بھارتی وزیر اعظم کو ایوارڈ دینے کا اعلان

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن نے بھارتی وزیر اعظم کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن نے بھارتی وزیر اعظم کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھارت میں حفظان صحت کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے پر ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فائونڈیشن کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم کو یہ ایوارڈ ان کے 'صاف بھارت مشن' پروگرام کی بناءپر دے رہا ہے جس کے تحت بھارت بھر میں لاکھوں ٹوائلٹس بنائے گئے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سول ایوارڈز سے نوازچکے ہیں ۔

News Code 1893757

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =