یمنی فورسز کا سعودی عرب کی آئل فیلڈ اور ارامکو پلانٹ  پر ڈرونز کا سب سے بڑا حملہ

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کے بقیق شہر میں واقع سعودی عرب کی آئل فیلڈ اور ارامکو پلانٹ پر بہت بڑے ڈرونز حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز کا سعودی عرب پر یہ سب سے بڑا دفاعی ڈرون حملہ ہے جس میں 10 ڈرونز نے حصہ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ ے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کے بقیق شہر میں واقع سعودی عرب کی آئل فیلڈ اور ارامکو پلانٹ پر بہت بڑے ڈرونز حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز کا سعودی عرب پر یہ سب سے بڑا دفاعی ڈرون حملہ ہے جس میں 10 ڈرونز نے حصہ لیا۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمنی افواج سعودی عرب کو تاریخی شکست اور تاریخی سبق سکھانے کے لئے آمادہ ہیں۔ یمنی فوج کا ایمان اللہ تعالی کی ذات پر ہے جبکہ سعودی عرب کا ایمان بڑے شیطان امریکہ پر ہے۔ اس نے کہا کہ اگر سعودی عرب نے یمن کے نہتے اور مظلوم عوام کے خلاف اپنی بربریت کو متوقف نہ کیا تو اسے منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔ واضح رہے کہ یمنی فوج نے آج صبح سعودی عرب کے بقیق شہر پر 10 ڈرونز کے ذریعہ حملہ کرکے سعودی عرب کی تیل کی بڑی کمپنی ارامکو کو تباہ کردیا ہے۔ سعودی عرب نے بھی اس حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں کافی مالی نقصان ہوا ہے۔

News Code 1893756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =