ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی فوجی اہلکار جاں بحق

لائن آف کنٹرول "ایل او سی " پر بھارتی فوج اور پاکستان فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے حوالدار ناصر حسین جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول "ایل او سی " پر بھارتی فوج اور پاکستان فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں  پاکستانی فوج کے حوالدار ناصر حسین جاں بحق ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول حاجی پیر سیکٹر میں فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 33 سالہ حوالدار ناصر حسین  جاں بحق ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید حوالدار ناصر حسین کا تعلق نارووال سے تھا اور وہ 16 سال سے پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

News Code 1893748

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =