مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے طالبان کے ساتھ مذاکرات معطل ہونے کے بعد طالبان روسی حکام سے مذاکرات کے لئے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قطر میں طالبان کے ترجمان محمد شاہین سہیل نے کہا ہے کہ طالبان کے نمائندوں نے افغانستان کے امور میں روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف سے ملاقات اور گفتگو کی۔ شاہین سہیل کا کہنا ہے کہ روسی نمائندے سے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

امریکہ کی طرف سے طالبان کے ساتھ مذاکرات معطل ہونے کے بعد طالبان روسی حکام سے مذاکرات کے لئے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔
News Code 1893747
آپ کا تبصرہ