امریکی کانگریس کی رکن کا کشمیر میں مواصلاتی نظام پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ

امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کرفیواور ذرائع مواصلات پر عائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کرفیواور ذرائع مواصلات پر عائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی کانگریس کی رکن نے کہا کہ ہندوستان کو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی ذمہد اری قبول کرنی چاہیے ۔راشدہ طلیب نے کشمیر میں آرٹیکل370 اور35 اے منسوخی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں کرفیو اور ذرائع مواصلات پر عائد پابندی ہٹائی جائے،امریکی رکن کانگریس کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ذرائع مواصلات پر پابندی اور ادویات کا فقدان پیداہو گیاہے ،کشمیر میں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں،3 ہزارسے زائد کشمیریوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے کالے قانون کے تحت گرفتار کیا جا چکا ہے۔

News Code 1893744

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =