امریکہ کی شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد

امریکہ نے شمالی کوریا کے 3 ہیکنگ گروپس پر پابندی لگادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا کے 3 ہیکنگ گروپس پر پابندی لگادی ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے سیکریٹری برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس سیگل مینڈلکر نے کہا کہ محکمہ خزانہ شمالی کورین ہیکنگ گروپس کے خلاف اقدامات اٹھا رہا ہے جو سائبر حملوں کے ذریعے غیر قانونی ہتھیاروں اور میزائل پروگرام کی سپورٹ کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شمالی کوریا کے خلاف پہلے سے عائد امریکہ اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کو جاری رکھیں گے اور فنانشل نیٹ ورک کی سائبر سیکیورٹی کو مزید محفوظ بنانے کے عالمی برادری کے ساتھ کام کریں گے۔

News Code 1893743

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =