برازیل کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک

برازیل کے ایک بڑے اسپتال میں آتشزدگی سے اب تک 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے ایک بڑے اسپتال میں آتشزدگی سے اب تک 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ریوڈی جنیرو کے مشہورباڈم اسپتال میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے وارڈ میں دھواں بھرگیا اور 11 کے قریب مریض جھلسنے اور دم گھٹنے سے مرگئے۔

اس کے بعد عملے نے مریضوں کو بستر سمیت اور وہیل چیئر پر باہر نکالا اور سڑکوں تک پہنچایا۔ رات کی درمیانے پہر کو اسپتال میں لگنے والی آگ پر فائر فائٹر نے قابو پایا اور 90 مریضوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کردیا گیا ۔

News Code 1893739

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =