مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپین کمیشن کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی مسئلہ کشمیر پر منگل کے روز پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گی۔برسلز میں یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر فوری قرارداد بحث کے لیے آگئی ہے۔ جس کے بعد اس موضوع پر پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی میں بحث ہوگی۔چھ ہفتوں کے کرفیو اور بھارت کی جانب سے کشمیر کی آبادی کو طاقت کے زور پر محبوس کرنے کے عمل پر دنیا میں بیداری کا سلسلہ جاری ہے۔یورپی پارلیمنٹ میں اس بحث کیلئے اس ماہ کی 2 تاریخ کو پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کا بند کمرہ میں اجلاس ہوا تھا۔

یورپین کمیشن کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی مسئلہ کشمیر پر منگل کے روز پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گی۔
News Code 1893715
آپ کا تبصرہ