بھارتی اور چینی سپاہیوں کے درمیان ہاتھا پائی

بھارتی اور چینی سپاہیوں کے درمیان لداخ کے علاقے میں ہاتھا پائی اور جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی اور چینی سپاہیوں کے درمیان لداخ کے علاقے میں ہاتھا پائی اور جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارت اور چین کی فوجوں کے درمیان تصادم کا واقعہ مشرقی لداخ میں 134 کلومیٹر طویل پان گونگ ٹسو جھیل کے شمالی کنارے پر علی الصبح پیش آیا۔بھارتی فوج کے ایک دستے نے گشت کے دوران چین کے علاقے میں دراندازی کی جس پر اس کا سامنا چینی فوج سے ہوا۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے اس علاقے میں بھارتی فوج کی موجودگی پر سخت اعتراض اٹھایا۔ تنازع کو حل کرنے کےلیے بھارت اور چین کے درمیان بریگیڈیئر سطح کے مذاکرات ہوئے جس میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان لائن آف اکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے بارے میں مختلف نقطہ نظر کی وجہ سے اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔

News Code 1893694

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =