یمن میں عبدالملک الحوثی کے بھائی کے قاتل کو ہلاک کردیا گيا

یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے بھائی ابراہیم بدرالدین کے قاتل کو ہلاک کردیا ہے قاتل کا سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے ساتھ قریبی رابطہ تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے بھائی ابراہیم بدرالدین کے قاتل کو ہلاک کردیا ہے قاتل کا سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے ساتھ قریبی رابطہ تھا۔ یمنی وزارت داخلہ کے مطابق یمن کی فراری حکومت کے کنٹرول میں واقع شہر مآرب ميں دقیق اطلاعات کے بعد کارروائی کی گئی جس کے بعد 54 سالہ محمد علی قاید ضاوی کو ہلاک کردیا گیا۔ یمنی و زارت داخلہ کے مطابق ضاوی کا سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے ساتھ قریبی رابطہ تھا۔ واضح رہے کہ شہید ابراہیم بدرالدین حوثی کو گذشتہ ماہ 9 اگست کو شہید کردیا گیا تھا۔

News Code 1893686

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =