ایران کی مغربی کنارے کی وادی اردن کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کرنے کے اسرائیلی اعلان کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مغربی کنارے کی وادی اردن کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کرنے کے اسرائیلی وزیر اعظم کے اعلان کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے مغربی کنارے کی وادی اردن کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کرنے کے اسرائیلی وزیر اعظم کے اعلان کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو نے انتخابات میں کامیاب ہونے کی صورت میں فلسطین کے مزيد علاقوں کو اسرائیل سے ملحق کرنے کااعلان کیا ہے جس میں وادی اردن بھی شامل ہے۔ ادھر عرب لیگ نے بھی اسرائیلی وزير اعظم کے اس اعلان کی مذمت کرتے ہوئے اسے نسل پرستانہ قراردیا ہے۔

News Code 1893683

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =