رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگي میں ایام عزا کے سلسلے کی آخری مجلس

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں ایام عزا کے سلسلے کی آخری مجلس منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں ایام عزا کے سلسلے کی آخری مجلس منعقد ہوئی۔ مجلس عزا میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی ۔

حجۃ الاسلام خاتمی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ واقعہ کربلا میں خواص وقت پرمیدان میں وارد نہیں ہوئے جس کی وجہ تلخ واقعہ رونما ہوا اور اگر خواص وقت پر میدان میں وارد ہوتے تو شاید تاریخ کی سرنوشت تبدیل ہوجاتی۔ خطیب مجلس نے کہا کہ حضرت امام حسین کا ساتھ نہ دینے والے ناکام ہوگئے اور جنھوں نے ان کا ساتھ  دیا وہ دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوگئے۔ مجلس عزا میں جناب مرتضی طاہری اور سعید حدادیان نے نوحہ خوانی کی۔

News Code 1893682

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =