امریکہ کا طالبان کو شدت کے ساتھ نشانہ بنانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران امریکی افواج نے طالبان دہشت ‍گردوں کو بڑی شدت کے ساتھ نشانہ بنایا ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران امریکی افواج نے طالبان دہشت ‍گردوں کو بڑی شدت کے ساتھ نشانہ بنایا ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔  واشنگٹن ڈی سی میں نائن الیون کی 18ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے طالبان حملے میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کے بعد سے طالبان سے مذاکرات منسوخ کیے اور ان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔ گزشتہ چار دن سے امریکی افواج نے ہمارے دشمنوں پر وہ کاری ضرب لگائی ہے جو اس سے قبل نہیں ہوا اور اب یہ عمل جاری رہے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم لڑائی نہیں چاہتے اور اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے افغان طالبان کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا عندیہ بھی دیا۔ 

News Code 1893681

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =