بھارتی فورسزکا سوپور میں ایک علیحدگی پسند کو ہلاک کرنے کا دعوی

بھارتی فورسزنے کشمیر کے علاقہ سوپورمیں آپریشن اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک علیحدگی پسند کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فورسزنے کشمیر کے علاقہ سوپورمیں آپریشن اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک علیحدگی پسند کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ادھر کشمیر مسلسل 38 ویں روز بھی کرفیو اورپابندیاں برقرارہیں۔ اسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت ہوگئی جب کہ ڈاکٹرزکے نہ پہنچے کی وجہ سے 6 مریض تشویش ناک حالت میں ہیں۔ کشمیر میں موبائل، انٹرنیٹ سروس اور ٹی وی چینلزبھی بند ہیں جب کہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ بھی غائب ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں کے بعض علاقوں میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے لیکن انٹرنیٹ بدستور بند ہے۔

News Code 1893676

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =