اسرائیل کا وادی اردن میں یہودی بستیاں بنانے کا اعلان/ عرب لیگ کی مذمت

عرب لیگ اور ترکی نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے کی وادی اردن میں یہودی بستیاں بنانے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے بیان کو نسل پرستانہ قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب لیگ اور ترکی نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے کی وادی اردن میں یہودی بستیاں بنانے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے بیان کو نسل پرستانہ قرار دے دیا ہے۔ عرب لیگ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امن متاثر ہو گا۔

ادھر ترکی کے وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو الیکشن سے پہلے ہر طرح کے غیر قانونی اور جارحانہ بیانات دے رہے ہیں۔

News Code 1893673

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =