مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے جیزان کے محاذ پر سعودی عرب کی جارح اتحادی فوج کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے جیزان کے محاذ پر بعض فوجی چوکیوں پر قبضہ کرنے کی سعودی جارح فوج کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی جارح فوج پر کاری ضربیں وارد کرتے ہوئے ان کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عربیہ کی فوج پر مہلک ضربیں وارد کی ہیں۔

یمنی فورسز نے جیزان کے محاذ پر سعودی عرب کی جارح اتحادی فوج کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
News Code 1893670
آپ کا تبصرہ