امریکہ نے پاکستانی طالبان کے رہنما کو عالمی دہشت گرد قراردیدیا

امریکہ نے پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ مفتی نور ولی محسود سمیت متعدد افراد کوعالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ مفتی نور ولی محسود سمیت متعدد افراد کوعالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔واضح رہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق امیر ملا فضل اللہ کے 2018 میں ڈرون حملے میں مارے جانے کے بعد مفتی نور ولی محسود کو کالعدم تنظیم کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ مفتی نور ولی محسود کی قیادت میں کالعدم تحریک طالبان نے پاکستان میں کئی دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

News Code 1893667

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =