کابل میں امریکی سفارتخانہ پر 11 ستمبر کی صبح کو راکٹ سےحملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانہ پر 11 ستمبر کی صبح کوراکٹ سے حملہ کیا گيا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانہ پر 11 ستمبر کی صبح کوراکٹ سے  حملہ کیا گيا۔ جرمن خبررساں ایجنسی نے امریکی وزارت خارجہ کے اہلکار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دھماکہ کابل میں امریکی سفارتخانہ کے قریب ہوا ہے۔ راکٹ دھماکے میں سفارتخانہ کے کسی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ امریکی سفارتخانہ کے عملے کے تمام افراد محفوظ ہیں۔ یہ حملہ 11 ستمبر کے حملوں کی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ہے۔

News Code 1893664

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =