نیتن یاہو نے امریکہ کو افغانستان کے دلدل میں پھنسایا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو وہ شخص ہے جس نے امیرکہ کو افغانستان کے دلدل میں گرفتار کیا اور آج امیرکہ کے لئے افغانستان کے دلدل سے نکلنا دشوار ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹئیٹر بیان میں امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو وہ شخص ہے جس نے امریکہ کو افغانستان کے دلدل میں ایسا گرفتار کیا ہے کہ آج امریکہ کے لئے وہاں سے نکلنا دشوار ہوگيا ہے۔۔ جواد ظریف نے کہا کہ جناب ٹرمپ آپ جانتے ہیں کہ امریکہ کو افغان جنگ میں دھکیلنے کے سلسلے میں اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کی کوششیں مؤثر ثابت ہوئیں۔ ظریف نے کہا کہ نیتن یاہو کا نعرہ "  امریکہ کے آخری سپاہی تک لڑنے کا ہے" ۔

News Code 1893659

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =