ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف بیجنگ پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف ایک اعلی وفد کے ہمراہ چین کے 3 روزہ دورے پر دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری ایک اعلی وفد کے ہمراہ چین کے 3 روزہ دورے پر دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کا بیجنگ ايئر پورٹ پر چین کے اعلی حکام اور بیجنگ میں ایرانی سفیر محمد کشاورز زادہ نے شاندار استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق میجر جنرل محمد باقری چین کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف چین کی دفاعی صنعت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں کا بھی قریب سے مشاہدہ کریں گے۔ محمد باقری چین کی اعلی قومی دفاع یونیورسٹی میں ممتاز شخصیات اور دانشوروںکے اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

News Code 1893657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =