امریکی صدر نے جان بولٹن کو عہدے سے برطرف کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ میں جان بولٹن کو وائٹ ہاؤس سے خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں اب جان بولٹن کی ضرورت نہیں۔ امریکی صدر نے ٹوئیٹرمیں لکھا کہ متعدد معاملات میں مجھے جان بولٹن کی تجاویز سے شدید اختلاف تھا، انہیں بتا دیا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ان کی مزید ضرورت نہیں ہے۔ امریکی صدر نے لکھا کہ قومی سلامتی کے نئے مشیر کا اعلان آئندہ ہفتے کروں گا۔واضح رہے کہ 23 مارچ 2018 کو  امریکی صدر نے جان بولٹن کو مشیر قومی سلامتی امور کی ذمہ داریاں سونپی تھیں۔جان بولٹن اس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکی سفیر متعین تھے۔ جان بولٹن  ایران اور شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے حامی اور اپنے جارحانہ اور سخت گیر لہجے کے حامل قدامت پسند شخص کے طور پر شہرت رکھتے تھے۔

News Code 1893654

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =