امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں ہندوستان اور پاکستان میں جاری کشیدگی میں کمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے سلسلے میں ہندوستان اور پاکستان کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں ہندوستان اور پاکستان میں جاری کشیدگی میں کمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ  مسئلہ کشمیر حل کرانے کے سلسلے میں ہندوستان اور پاکستان کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو میں مسئلہ کشمیر کےحل کےلیے ان کی مدد کرسکتا ہوں۔ مسئلہ کشمیر پر میری پیشکش اپنی جگہ موجود ہے اور پاکستان اور بھارت اس سے واقف ہیں۔

News Code 1893651

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =