ہندوستان اور پاکستان میں یوم عاشور مذہبی جوش و ولولہ کے ساتھ منایا جارہا ہے

رسول خدا حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی دین اسلام کو بچانے کے سلسلے میں عظیم الشان اور بے مثال قربانی کی یاد میں پاکستان اور ہندوستان سمیت مختلف ممالک میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رسول  خدا حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی دین اسلام کو بچانے کے سلسلے میں عظیم الشان اور بے مثال قربانی کی یاد میں پاکستان اور ہندوستان سمیت مختلف ممالک میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ شہدائے کربلا کی یاد میں پاکستان بھر میں یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا رہا ہے ، اس موقع پر مختلف شہروں میں  چھوٹے بڑے جلوس برآمد کئے جارہے ہیں ۔ جن کی سیکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اورپشاور سمیت دیگر شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے جب کہ  موبائل فون سروس بھی معطل کی گئی ہے۔

کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا، جلوس کی گزرگاہوں پر منتظمین کی جانب سے پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جب کہ جلوس کی  سیکیورٹی کے لیے رینجرز اورپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

حیدرآباد، نواب شاہ، میرپور خاص، سکھر سمیت سندھ کے دیگر چھوٹے اور بڑے شہروں سے بھی ماتمی جلوس برآمد  ہوں گے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوں گے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

یوم عاشور کے موقع پرلاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے بھی ماتمی جلوس برآمد ہوں گے، لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا، جلوس کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جس میں پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری کو جلوس کی گزرگاہوں پر تعینات کیا گیا ہے جب کہ شہر بھر میں  موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔

 بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی یوم عاشور کی مناسبت سے  ماتمی جلوس برآمد ہوں گے، کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس عملدار روڈ سے برآمد ہوگا، جلوس کی سکیورٹی کے پیش پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، پشاور میں یوم عاشور کے موقع پرشہربھرسے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم عاشور کے موقع پر چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوں گے اس موقع پر  شہر بھر میں فون سروس بھی معطل کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں بھی یوم عاشور کی مناسبت سے ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔

ادھر ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت مختلف صوبوں میں ماتمی جلوس برآمد ہوں گے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

News Code 1893643

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =