امریکی صدر ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو مردہ قراردیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کو مردہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغانستان سے صحیح وقت ميں باہر آئيں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کو مردہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغانستان سے صحیح وقت ميں باہر آئيں گے۔ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ " جہاں تک میرا تعلق ہے وہ مردہ ہوگئے ہیں"۔افغانستان سے امریکہ کے 14 ہزار فوجیوں کی واپسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ "ہم وہاں سے باہر آئیں گے لیکن ہم صحیح وقت پر باہر آئیں گے"۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے دو روز قبل طالبان سے کیمپ ڈیوڈ میں طے شدہ خفیہ ملاقات کو منسوخ کرتے ہوئے طالبان سے مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ طالبان نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ مذاکرات کی منسوخی سے امریکہ کو پہلے سے زیادہ نقصان پہنچے گا۔

News Code 1893637

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =