حسینیہ امام خمینی (رہ) میں شب عاشور کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں شب عاشورکی مناسبت سے حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں شب عاشورمیں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

 مجلس عزا میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مجلس عزا میں حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے قیام کے مخالفین کو حکومتی نوکر، عافیت طلب اور خواص کے تین گروہوں میں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے اسلام کی نصرت اور مدد میں تینوں گروہوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا، کیونکہ حضرت امام حسین علیہ السلام کا قیام الہی دستور پر مبنی تھا اور امام حسین علیہ السلام کے تمام ساتھی امام شناس اور حق کے سامنے سرتسلیم خم تھے۔  مجلس عزا میں جناب آتشکار اور محمد رضا طاہری  نےنوحہ خوانی کی۔

News Code 1893635

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =