ملکہ برطانیہ کی بریگزٹ میں التوا کے قانون کی منظوری

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے بریگزٹ میں التوا کے قانون کی منظوری دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے بریگزٹ میں التوا کے قانون کی منظوری دے دی۔ قانون کی منظوری کے بعد حکومت معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں بریگزٹ التوا کرنے کی پابند ہوگی۔ دارالامرا سے جاری بیان کے مطابق یورپی یونین علیحدگی بل6 کو شاہی منظوری حاصل ہوگئی ہے۔ ملکہ الزبتھ دوم کی منظوری کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کسی معاہدے کے بغیر 31اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدہ نہیں ہو سکیں گے۔ادھر برطانوی دارالعوام کے اسپیکر جان برکاؤ نے کچھ ہفتوں میں مستعفیٰ ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اسپیکر نے قبل از وقت انتخابات کے حق میں ووٹ دینے والے اراکین کا ساتھ نہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

News Code 1893632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =