پاکستان میں وہابی دہشت گردوں کا جلوس عزا پر حملہ/ 10 افراد زخمی

پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے چوہنگ میں جلوس عزا میں شریک عزاداروں پر لشکر جھنگوی اور تحریک لبیک کے مسلح دہشتگردوں نے حملہ کرکے 10 افراد وک زخم کردیا ہے تصادم جاری ہے۔ یزیدی قریبی گھروں سے عزاداروں پر پتھر پھینک رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے چوہنگ میں جلوس عزا میں شریک عزاداروں پر لشکر جھنگوی اور تحریک لبیک کے مسلح دہشتگردوں نے حملہ کرکے 10 افراد وک زخم کردیا ہے تصادم جاری ہے۔ یزیدی قریبی گھروں سے عزاداروں پر پتھر پھینک رہے ہیں۔ جلوس کے شرکاء نے واقعہ کے بعد احتجاجاً ملتان روڈ پر دھرنا دے کر سڑک بلاک کر دی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری تک دھرنا جاری رہے گا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ چوہنگ شہر کا حساس علاقہ ہے، جہاں پولیس ٹریننگ سکول سمیت ٹریفک پولیس کا ہیڈکوارٹرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے دفاتر ہیں، اس علاقے میں سرعام اسلحہ رکھنا اور اس کا استعمال بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد اور آپریشن ضرب عضب نچلی سطح تک کیا جاتا تو یوں شرپسندوں کو دہشتگردی کرنے کا موقع نہ ملتا۔ ادھربعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی بھی تصادم جاری ہے اور جلوس کے شرکاء پر قریبی گھروں کی چھتوں سے یزیدی پتھراؤ کررہے ہیں۔

News Code 1893629

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =