فیصل آباد میں ایس ایچ او اور چوکی انچارج کو گرفتارکرلیا گیا

پاکستان کے شہر فیصل آباد میں شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کےالزام میں ایس ایچ او اور چوکی انچارج کو گرفتار کرلیاگیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کےالزام میں ایس ایچ او اور چوکی انچارج کو گرفتار کرلیاگیا ۔  پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ اور چوکی انچارج کے خلاف شہری کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے پر مقدمہ درج کیاگیا ہے۔  واضح رہے کہ پولیس اہلکاروں نے گائےچوری کےشک میں 10 روز سے شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا تھا جبکہ اس کی گرفتاری کا ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

News Code 1893625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =