مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر اسلام آباد سے جنیوا روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ 42 ویں انسانی حقوق کونسل اجلاس سے خطاب کریں گے۔
پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں شرکت کے دوران دنیا بھر سے آئے مندوبین کے سامنے نہتے کشمیریوں کا مسئلہ بھی اٹھائیں گے، جنیوا میں او آئی سی اور عالمی ادارہ صحت کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔
آپ کا تبصرہ