صدر ٹرمپ پیشگی شرط کے بغیر صدر روحانی سے مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پیشگی شرط کے بغیر ایرانی صدر روحانی سے مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے ای بی سی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ  ٹرمپ پیشگی شرط کے بغیر ایرانی صدر روحانی سے مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں۔ امریکی وزير خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ ایرانی صدر کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں۔ مائیک پمپئو نے کہا کہ امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے سے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں دوبارہ عائد گئی ہیں اور اس سے ایرانی اقتصاد کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ اس نے کہا کہ ایران نے اسرائیل کے وجود کو خطرے میں ڈال دیا ہے اگر ایران فلسطینی اور لبنانی گروہوں کی مدد بند کردے اور اسرائیل کے خلاف اقدامات بند کردے ۔ امریکہ کی بات کو تسلیم کرے ، تو امریکہ ایران کے خلاف تمام اقتصادی پابندیوں کو ختم کردےگا۔

News Code 1893617

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =