کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

پاکستان کے شہر کراچی میں دو روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں دو روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ صوبہ سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق گزشتہ شب بارہ بجے سے نافذ العمل ہوگیا جو 10 محرم الحرام کی رات بارہ بجے تک برقرار رہے گا۔محکمہ داخلہ کے مطابق ڈبل سواری کی پابندی سے خواتین ، 12 سال سے کم عمر بچے ، بزرگ شہری ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افسران و اہلکار مستثنیٰ ہوں گے۔محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

News Code 1893609

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =