حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی ڈرون کو لبنانی فضا میں تباہ کردیا

اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی ڈرون کو جنوب لبنان کی فضائی حدود میں سرنگوں کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی ڈرون کو جنوب لبنان کی فضائی حدود میں سرنگوں کردیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی ڈرون کو مناسب ہتھیار کے ساتھ تباہ کیا گيا ہے ۔ اسرائیلی ڈرون فلسطینی اور لبنانی سرحد عبور کرکے رامیہ سٹی کی طرف جارہا تھا جسے اسلامی مزاحمت کے سپاہیوں نے مناسب ہتھیار کے ساتھ تباہ کردیا ہے۔ المنار کے نامہ نگار علی شعیب کا کہنا ہے کہ اسرائیل ڈرون جونہی لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہوا ، اسے سرنگوں کردیا گیا۔ اس سے قبل حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا تھا کہ لبنان کی فضائی حدود میں اب اسرائیلی ڈرونز کو پرواز کی اجازت نہیں دی جائےگی اور ہم لبنان کی بری، بحری اور فضائی حدود کے استقلال کا ہر لحاظ سے بھر پور دفاع کریں گے۔

News Code 1893608

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =