عمران خان اور جنرل باجوہ کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان  اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے لائن آف کنٹرول  کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جوانوں اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ بات چیت کی، وزیراعظم اور آرمی چیف کے ہمراہ وزیرخارجہ، وزیردفاع اور چیئرمین کشمیر کمیٹی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت جان بوجھ کر کشمیر کے نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہاہے، بھارت کشمیرکے معصوم شہریوں پر مظالم ڈھا رہاہے ،بھارت کی جانب سے کشمیر کا محاصرہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بد ترین مثال ہے۔

News Code 1893554

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =