مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان خفیہ ایجنسی اور نیٹو کے ہیڈکوارٹر کے نزدیک ہونے والے خود کش کار حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 غیر ملکی فوجی بھی شامل ہیں جن کی شناخت ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کابل میں افغان خفیہ ایجنسی ’این ڈی ایس‘ کے دفتر کے باہر خود کش کار بم حملے میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے اور جائے وقوعہ پر قائم نیٹو فوج کی ایک چیک پوسٹ پر تعینات دو اہلکار بھی شدید زخمی ہوئے تھے۔
نیٹو کی سربراہی میں اتحادی افواج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں دو غیر ملکی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی فوجی اور دوسرے اہلکار کا تعلق رومانیہ سے ہے۔ دونوں کی میتوں کو ان کے آبائی ممالک روانہ کردیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ