شاہ محمود قریشی کا ملائشیا کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشیا کے وزير خارجہ کو فون کیا اور مسئلہ کشمیر پر گفتگو کی۔

مہر خبررسان ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشیا  کے وزير خارجہ کو فون کیا اور  مسئلہ کشمیر پر گفتگو کی۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشیا کے وزير خارجہ سیف الدین عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا، اس موقع پر ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاکھوں نہتے مسلمان مسلم دنیا کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں، بین الاقوامی رپورٹس، ایک نئے انسانی المیے کے رونما ہونے کی نشاندہی کر رہی ہیں، بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے پورے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

News Code 1893539

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =