سمندری طوفان ڈوریان سے اب تک 35 افراد ہلاک

سمندری طوفان ڈوریان کے باعث امریکہ میں 5 اور بہاماس میں 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سمندری طوفان ڈوریان کے باعث امریکہ میں 5 اور بہاماس میں 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طوفان کی شدت کم ہو کر کیٹگری ون ہوگئی ہے ، جبکہ نارتھ کیرولائنا میں موجود طوفان کے باعث چلنے والی ہواؤں کی رفتار144 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی ۔ بہاماس میں تباہی مچانے والا طوفان اب امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی ساحلی پٹی کے قریب ہے، نارتھ اور ساؤتھ کیرولائنا کی ساحلی پٹی پر تیز ہوائیں اور بارشیں جاری ہیں۔

امریکی میڈیاکے مطابق طوفان کے باعث فلوریڈا میں 3 اور نارتھ کیرولائنا میں 2 افراد ہلاک ہوئے اور نارتھ اور ساؤتھ کیرولائنا میں 2 لاکھ 67 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ ڈوریان طوفان امریکی ریاستوں کے بعد کل کینیڈا کا رخ کرے گا۔

News Code 1893536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =