ظفر وال میں ٹریفک حادثے میں 7 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ ظفر وال میں بجری سے بھرا ڈمپر موٹر سائیکل رکشہ پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 7بچوں سمیت 8 افراد ہلاک اور 6 بچے زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ظفر وال میں بجری سے بھرا ڈمپر موٹر سائیکل رکشہ پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 7بچوں سمیت 8 افراد ہلاک اور 6 بچے زخمی ہوگئے۔ ظفروال کے قصبہ مراڑہ سے موٹر سائیکل رکشےمیں بچےاسکول جا رہے تھے کہ بجری سے بھرا ڈمپر رکشہ پر الٹ گیا، حادثے میں4 بچے 3 بچیاں اور رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 6سے 9سال کے درمیاں تھیں، جبکہ حادثے میں 6بچے زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے لاشوں اور زخمیوں کورورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رکشہ میں 13بچے سوار تھے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

News Code 1893525

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =