بریگزٹ کی تاریخ میں توسیع مانگنے سے کھائی میں گرکر مرنا بہتر ہے

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی " بریگزٹ" کے معاہدے کی تاریخ میں توسیع مانگنے سے کھائی میں گر کر مرجانا بہتر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے دی گار جین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی " بریگزٹ"  کے معاہدے کی تاریخ میں توسیع مانگنے سے کھائی میں گر کر مرجانا بہتر ہے۔ اطلاعات کے مطابق یارکشائرمیں پولیس ریکروٹس کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ڈاؤننگ اسٹریٹ نے پولیس کو سیاسی بنادیا۔ بورس جانسن نے بریگزٹ میں توسیع کے معاملے پر استعفیٰ دینے سے متعلق سوال نظر انداز کردیا۔  ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگ یورپی یونین کے بارے میں آمادہ نہیں، مجھے افسوس ہے کہ ملک کو متحد کرنے کے لیے کچھ ٹھیک کرنا پڑے گا اور یہ ہی حقیقت ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے منسلک ہونے پر ملک کو ماہانہ ایک ارب پاؤنڈ کا خسارہ ہوتا ہے تاہم بریگزٹ کے معاملے پر عوام مسائل پر توجہ دے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ میں شکست سے دوچار ہونا پڑا جب حکمراں کنزرویٹو پارٹی کے کچھ باغی ارکان اور حزب اختلاف نے قانون پاس کردیا جس کے تحت وزیراعظم بغیر کسی معاہدے کے یورپی یونین سے علیحدگی اختیار نہیں کرسکیں گے۔دارالعوام میں بریگزٹ کی حمایت میں 299 جبکہ معاہدے کے بغیر بریگزٹ کے خلاف 327 ووٹ ملے تھے۔

News Code 1893523

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =