امریکی صدر ٹرمپ کی ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات کی تجویز

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن ميں ملاقات کی تجویز پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جاپان کی خبررساں ایجنسی کیوڈو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن ميں ملاقات کی تجویز پیش کی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس رواں ماہ کے اواخر میں نیویارک میں ہوگا۔ واشنگٹن کو 25 ستمبر کو اس ملاقات کی توقع ہے۔ امریکہ نے اپنی تجویز فرانس کے ذریعہ ایران کو پیش کی ہے ابھی ایران نے امریکی صدر کی اس تجویز کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ ایرانی صدر اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ ان کا امریکی صدر کے ساتھ ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

News Code 1893521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =