کابل میں بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک درجنوں زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانہ کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانہ کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے امریکی سفارت خانے کے قریب بارود سے بھری گاڑی افغان انٹیلی جنس سروس نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی  ( این ڈی ایس) کی چیک پوسٹ سے ٹکرادی۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنی گئی، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

News Code 1893514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =