بھارت میں فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک

بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جب کہ فیکٹری کے ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب میں رہائشی علاقے میں واقع آتش گیر مواد بنانے والی فیکٹری زوردار دھماکے سے منہدم ہوگئی جب کہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 20 لاشیں نکال لی ہیں تاہم اب بھی فیکٹری کے ملبے تلے درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں۔ رہائشی علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

News Code 1893499

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =