متحدہ عرب امارات کی کشمیر کو امت مسلمہ کا مسئلہ قرار نہ دینے کی تاکید

متحدہ عرب امارات کی امریکہ اور اسرائیل نواز حکومت نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کشمیر کو امت مسلمہ کا مسئلہ بنانے کی کوشش نہ کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی امریکہ اور اسرائیل نواز حکومت نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کشمیر کو امت مسلمہ کا مسئلہ بنانے کی کوشش نہ کرے۔

جنگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صحافی اور تجزیہ نگار حامد میر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بعض اعلی حکام نے انھیں بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزير خارجہ نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی حکام کو مسئلہ کشمیر کو امت مسلمہ کا مسئلہ نا بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

حامد میر نے کہا ہے کہ انہیں وفاقی حکومت کے کچھ ذمہ دار لوگوں نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کشمیر کو امت مسلمہ کا مسئلہ نہ بنائے ۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے کشمیر کو بھارت کا اندرونی مسئلہ قراردیا تھا۔ جبکہ سعودی عرب اور امارات دونوں بھارت کے وزير اعظم نریندر مودی کو اپنے ملکوں کے اعلی ترین ایوارڈ عطا کرچکے ہیں۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی خیانت مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے بارے میں عیاں اور نمایاں ہے اس کے باوجود بعض اندھے لوگ ان کے درہم و دینار پر فریفتہ ہیں۔

News Code 1893496

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =