کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک کشمیری طالب علم کو شہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک کشمیری طالب علم کو شہید کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کشمیر میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے کرفیو نافذ ہے اور کاروبار زندگی مفلوج ہے۔ سری نگر کے علاقے صورہ میں بڑی تعداد میں کشمیری مظاہرین نے گھروں سے باہر نکل کر بھارت کے خلاف احتجاج کیا اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

بھارتی فوج نے نہتے مظاہرین پر پیلٹ گنز سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔  زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 11 ہویں جماعت کا طالب علم شہید ہوگیا۔

News Code 1893486

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =