مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی تہاڑجیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی ۔ اطلاعات کے مطابق تہاڑ جیل میں قید یاسین ملک سے ملاقات کرنے والے ان کے رشتے دار نے بتایا ہے کہ جیل میں موجود یاسین ملک کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ پابندیوں کو 31 روز گرز چکے ہیں ، مسلسل کرفیو اور پابندیوں کے باعث کشمیری اپنی سرزمین پر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
کشمیر میں انٹر نیٹ ،لینڈ لائن بند ہونے سے کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے، کشمیر میں دکانیں، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔
آپ کا تبصرہ