پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کو بڑی تخریب کاری سے بچا لیا

پاکستان کے شہر کوئٹہ کو سکیورٹی فورسز نے بڑی تخریب کاری سے بچا لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کو سکیورٹی فورسز نے بڑی تخریب کاری سے بچا لیا۔ مشرقی بائے پاس پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کی تو وہاں موجود مبینہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 اہل کار زخمی ہوئے، جس کے بعد علاقے کو سکیورٹی اہل کاروں نے گھیرے میں لے لیا اور مزید نفری طلب کرلی گئی۔ترجمان کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

News Code 1893475

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =