مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کمپنی بوئنگ نے 8 عدد جدید ترین اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز آج بھارتی فضائیہ کے سپرد کردیئے ہیں۔ اس حوالے سے ایک تقریب انڈین ایئرفورس بیس پٹھان کوٹ پر منعقد ہوئی جس میں بھارتی حکومت اور فضائیہ کے افسران شریک ہوئے۔ اس موقعے پر 2 اپاچی ہیلی کاپٹروں نے اپنی جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جنہیں ونگ کمانڈر کشتیج اوستھی اور منیش ڈوگرا اُڑا رہے تھے۔
بوئنگ سے 22 عدد اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔ معاہدے کی مجموعی لاگت 110 کروڑ ڈالر (تقریباً 8,000 کروڑ بھارتی روپے) ہے جس کے تحت مذکورہ لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ آج بھارتی فضائیہ کے سپرد کی گئی ہے۔
مذکورہ اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز کا ورژن اے ایچ 64 ای (آئی) ہے جو اس سلسلے کے ہیلی کاپٹروں میں جدید ترین، مہنگا ترین اور سب سے ہلاکت خیز بھی قرار دیا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ