اقوام متحدہ کا بھارت سے آسام کے تمام افراد کو شہریت دینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ریاست آسام میں کوئی بھی فرد شہریت سے محروم نہ رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ریاست آسام میں کوئی بھی فرد شہریت سے محروم نہ رہے۔

اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین فیلیپو گرانڈی نے جنیوا میں جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ’ایسا عمل جس سے بڑی تعداد میں لوگ شہریت سے محروم ہوجائیں وہ بے وطنیت کے خاتمے کی عالمی کوششوں کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہوگا۔

انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی شخص شہریت سے محروم نہ رہے اور شہریت کے اعلیٰ معیار سے مطابقت رکھتے ہوئے انہیں معلومات تک مکمل رسائی اور قانونی امداد فراہم کی جائے‘۔

خیال رہے کہ 31 اگست کو آسام کی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں 3 کروڑ 11 لاکھ لوگ شامل تھے جبکہ 19 لاکھ افراد کو شہریت سے محروم کردیا گیا تھا۔

News Code 1893455

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =